ماموں کانجن میں فقید المثال محفل حمد و نعت کا انعقاد

ماموں کانجن(نامہ نگار ) ماموں کانجن ایم ایم اسلم ٹریڈرز مامونکانجن کے زیرِ اہتمام ایک فقید المثال محفلِ حمد و نعت یوسف چارپائی ہاس، مرید والا روڈ اڈا 507گ ب مامونکانجن میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل کے انعقاد میں ملک راشد اسلم، ملک عمر اور ملک سعد الرحمن نے خصوصی کردار ادا کیا۔ محفل میں ملک کے نامور قرا کرام اور معروف نعت خواں حضرات نے اپنی خوبصورت آوازوں میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جس سے محفل کے شرکا پر روحانی کیف و سرور کی کیفیت طاری ہوگئی۔علاقے کے علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے اس محفل میں بھرپور شرکت کی، جس سے محفل کا روحانی اور پرجوش ماحول مزید دوبالا ہوگیا۔آخر میں حضرت مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی مجددی نے نہایت پراثر بیان فرمایا اور اجتماعی دعا کروائی۔ اپنے بیان میں حضرت نے فرمایا کہ آج محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں مگر ان پر عمل بہت کم کیا جاتا ہے ۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر ت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں حقیقی کا میا بی حا صل کر سکتے ہیں محفل کے اختتام دعا ئے خیر پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں