سمندری(بیورو چیف )مرکزی انجمن تاجرا ن سمندری نے اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج اور پیرا انفورسمنٹ آفیسر مریم بتول سے تجاوزات کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی میں میٹنگ کی تجاوزات پر پیرا انفورسمنٹ نے آج سے سخت اقدامات کی وارننگ دے رکھی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا انفورسمنٹ آفیسر نے تاجران کو واضع طور پر ہدایت کی کہ وہ تجاوزات از خود ختم کردیں ورنہ سخت کاروائی ہو گی پہلے مرحلے میں نوٹس بعد ازاں بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر ہو گی جس پر تاجران کے صدر میاں شبیر احمد مہالمی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ۔تجاوزات پر بلا تفریق کاروائی کی جانی چاہئے میٹنگ میں یہ بھی طے ہوا کہ تمام بازاروں میں موٹر سائیکل رکشے داخل نہیں ہوں گے اور بازاروں سے ریڑھیاں ہٹا کرانہیں سستا بازار میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔




