ٹوبہ میں الیکٹروبسز کیلئے سٹاپس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرین الیکٹرک بسوں کے لیے جدید اور ماحول دوست بس اسٹاپس کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض اور چیف آفیسر ضلع کونسل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کالج، اسپورٹس اسٹیڈیم، ماڈل بازار اور شہباز چوک میں زیر تعمیر بس اسٹاپس کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرانسپورٹ کے نئے دور میں داخل ہونے کو تیار ہے اور یہ منصوبہ شہریوں کے لیے ایک آرام دہ، محفوظ اور جدید سفری سہولت ثابت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے مزید کہا کہ گرین الیکٹرک بسیں وزیر اعلی پنجاب کے صاف اور سبز ٹرانسپورٹ مشن کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں