زمبابوے کے سین ولیمز منشیات کی لت کے باعث قومی ٹیم سے باہر

ہرارے (سپورٹس نیوز) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار آل راونڈر سین ولیمز نے منشیات کی لت کے باعث خود کو قومی سلیکشن کے لیے دستیاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ولیمز نے حال ہی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر 2025 سے بھی اچانک دستبرداری اختیار کی تھی، جو کہ اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ سے قبل کی گئی تھی۔زمبابوے بورڈ کی جانب سے کی گئی اندرونی تحقیقات میں سین ولیمز نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کی عادت کا شکار ہیں اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر ری ہیب میں داخلہ لے لیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ تمام کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں سے پیشہ ورانہ طرزِ عمل، نظم و ضبط اور ٹیم پروٹوکولز و اینٹی ڈوپنگ ضوابط کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں