ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کی سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کیں جس میں اذہان کو اس اہم دن کو دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ بھی سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔سابق ٹینس اسٹار نے پوسٹ کی لوکیشن میں ابوظبی لکھا ہے اور بتایا کہ اذہان اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں۔ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سالگرہ کی یہ خوبصورت تقریب پرتعیش ریزورٹ میں منعقد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں