نیماشیخ نے اسکاٹ لینڈ سپورٹس سکالرشپ حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستانی نژاد سکاٹش ویمن کرکٹر نیما شیخ اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر بن گئیں۔کرکٹ سکاٹ لینڈ کے مطابق نیما شیخ کو وننگ سٹوڈنٹس 100 سکاٹ لینڈ نیشنل سپورٹ سکالر شپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، نیما شیخ سکالرشپ حاصل کرنے والی سکاٹ لینڈ کرکٹ کی پہلی کھلاڑی ہیں۔کرکٹ سکاٹ لینڈ کا بتانا ہے کہ سکاٹش سپورٹس میں 1700سے زائد سٹوڈنٹس ایتھلیٹس کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں