لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں آگ لگنے کے واقعات میں تین سال میں 6ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔میڈیا رپورٹ میں سرکاری ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے کے 268واقعات پیش آئے جن میں 6117ایکڑ رقبہ جل کر راکھ بن گیا، ملک بھر میں جنگلات کی آتشزدگی کے 479واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر15497 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، جن میں پنجاب کا حصہ تقریبا 40 فیصد رہا۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 جنگلات میں آگ کا بدترین سال ثابت ہوا۔




