حکومت معاشی استحکام ،بیروزگاری ،مہنگائی کے خاتمہ کیلئے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی اور پنجاب حکومت معاشی استحکام، غربت، بے روزگاری، مہنگائی کے خاتمہ کے لیے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ بلند و بانگ دعوے نہیں۔ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدوار پی پی 116رانا احمد شہر یار خاں نے کاروباری اور سماجی شخصیت محمد سلیم ملک کی رہائش گاہ پر ملک برادری کی اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک، سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری، چوہدری کاشف گجر ملک سہیل نیاز طور، ملک خادم حسین ذیشان ، سابق ناظم ملک عمران، اویس ملک ایڈوکیٹ، ملک خالد شاہ دین، ملک عاصم صفدر، ملک عامر یسین، ملک محمد رفیق، ملک رضوان، ملک نصیر احمد، ملک عباس، ملک شبیر، ملک قیصر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد فیصل آباد میں تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کا نیا باب شروع ہوگا۔ فیصل آباد پہلے کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ سابق میئر ملک عبدالرزاق، محمد سلیم ملک اور چوہدری کاشف گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد کوجدید اور خوبصورت ترین شہر بنانے کا سہرا رانا ثنا اللہ خاں کے سر ہے۔ جنہوں نے فیصل آباد کو پسماندگی کی دلدل سے نکال کر اربوں روپیکے ترقیاتی و تعمیراتی پر اجیکٹس مکمل کروائے ہیں۔ انشااللہ 23 نومبر کا دن مسلم لیگ ن کی حقیقی فتح کا دن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں