گوجرہ میں2دوشیزائوں کو اغوا کر لیا گیا

گوجرہ ( نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو دوشیزائو ں کو زبردستی اغوا کرلیا گیا ۔ محلہ طفیل کا لونی کے سیف الملوک نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایاکہ اسکی دو بیٹیا ں پینسرہ روڈ کے ہسپتا ل سے دوائی لے کر واپس آ رہی تھیں کہ راستے میں عدنا ن وغیرہ کار میں سوار آ گئے اور اسکی بڑی بیٹی انیتا بی بی کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے سٹی پولیس نے مغویہ اور ملزمان کی تلا ش شرو ع کردی ہے علا وہ ازیں چک نمبر 418 ج ب کے شفقت علی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 23 سا لہ بھتیجی ما لبنین بی بی گھر میں موجود تھی کہ گائو ں مذکور کا بابر اپنے دیگر چار ساتھیو ں کے ہمراہ آ گیا اور دوشیزہ کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے صدر پو لیس گوجرہ نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں