صوبائی محکموں،کمپنیوں کے فنڈز کی خودمختاری ختم

لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں صوبائی محکموں اور کمپنیوں کے فنڈز کی خودمختاری ختم کر دی گئی ہے اور تمام محکموں پر مالی نظم و ضبط کی نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ نئی آسامی، الانس یا گاڑی خریدنے سے قبل خزانہ سے اجازت اور رائے لینا لازم ہوگی۔ محکمہ خزانہ کی منظوری اور رائے کے بغیر کوئی مالی فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا۔ غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لیے مالی ڈسپلن پر عملدرآمد ہوگا۔ محکمے اپنی فنڈنگ سے بھی نئی پوسٹ نہیں بنا سکیں گے۔ خودمختار سرکاری محکموں میں بھی مالی فیصلوں پر مکمل کنٹرول خزانہ کے پاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں