فلپائن کے کئی علاقوں میں طوفانی الرٹ سگنلز جاری

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں سپر ٹائیفون فونگ وون کے شدت اختیار کرنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ طوفان کے باعث شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور طوفانی لہریں متوقع ہیں۔ فلپائن کے کئی علاقوں میں طوفانی الرٹ سگنلز جاری کیے گئے ہیں۔ سب سے شدید انتباہ سگنل نمبر5جنوب مشرقی لوزون کے علاقوں، بشمول کیٹانڈوانیز اور کیمارینس نورٹے و کیمارینس سور کے ساحلی علاقوں میں جاری کیا گیا ہے، جبکہ میٹرو منیلا اور آس پاس کے علاقے سگنل نمبر 3کے تحت ہیں۔ سپر ٹائیفون فونگ وون، جسے مقامی طور پر یووان کہا جاتا ہے، میں 185کلومیٹر فی گھنٹہ کی مستحکم رفتار والی ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں