پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کیلئے فیصلے کئے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114چوہد ر ی شکور گجر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کے لئے فیصلے کیے ہیں اور آئندہ بھی اگر کوئی ترمیم پاکستان کے خلاف ہوئی تو وہ اس کی مخالفت کرے گی اگر پاکستان کے حق میں ہوئی تو اسکا ساتھ دے کے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی اور صوبائی خودمختاری پر ہم بالکل واضح ہیں ، حکومت ہماری پوزیشن سمجھتی ہے اور اسے دیکھنا پڑے گا کہ ہماری علیحدہ سیاسی شناخت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد میں اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جھوٹا پروپگنڈا کر رہے ہیں انہیں پہلے بھی منہ کی کھانا پڑی اور اب بھی منہ کی کھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں