منڈی صادق گنج(نامہ نگار)میڈیکل کالونی میں سرکاری کوارٹرز پر قبضے خرید و فروخت بھی جاری۔ڈاکٹرز رہائش گاہ نہ ہونے سے پریشا ن غیرقانونی قابضین کے خلاف سالوں سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔میڈیکل کالونی میں سرکاری رہائش گاہیں تو موجود ہیں لیکن وہ آر ایچ سی کے ڈاکٹرز اور عملے کی بجائے غیرقانونی قابضین کے زیر استعمال ہیں دیگر شہروں سے آر ایچ سی منڈی صادق گنج تعینات ہونے ڈاکٹرز کو مکان کرائے پر لے کر رہنا پڑتا ہے جبکہ میڈیکل کالونی میں سالوں سے سرکاری کوارٹرز پر غیرقانونی قبضے ہیں جن کو واگزار کروانے کیلئے آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی اب تو صورت حال یہاں تک آ گئی ہے کہ میڈیکل کالونی میں سرکاری کوارٹرز کی باقاعدہ خریدوفروخت کی جا رہی ہے جو چند کوار ٹر ز ملازمین کے نام پر الاٹ ہیں ان ملازمین نے بھی یا تو ان کو کرائے پر دے رکھا ہے یا باقاعدہ لاکھوں روپے لے کر فروخت ہی کر دیئے ہیں کچھ ماہ قبل بھی میڈیکل کالونی میں ان کوارٹرز کو واگزار کروانے کے احکامات جاری ہو ئے لیکن مقامی طور پر صرف کاغذوں میں واگزار کروا کر جھوٹی رپورٹس بنا کر افسران کو بھجوا دی گئیں چئیرمین تحصیل ہیلتھ کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ڈپٹی کمشنر بہاو ل نگر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے میڈیکل کالونی میں موجود سرکاری کوارٹرز کو غیرقانونی قابضین سے واگزار کروائیں اور جن ملازمین نے سرکاری کوارٹرز کو آگے کرائے پر یا فروخت کر رکھا ہے ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔




