گجرات (بیوروچیف) گجرات میں سکول بس کوپیش آنیوالے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ،ٹیچر اور طلبا سمیت 12افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکول بس اسلام آباد کے تفریحی دورے سے واپس گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گجرات میں جی ٹی روڈ پرتیز رفتاری کے باعث حادثے کاشکارہوگئی،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ، ٹیچر اور طلبا سمیت12افراد زخمی ہوگئے، 6 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،6بچوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیوراورٹیچرز سمیت 6 سٹوڈنٹ کو گہری چوٹیں آئی ہیں،شدید زخمی ہونیوالے طلبہ کو ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ریسکیوحکام کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سکول سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔




