لاہور (بیوروچیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈائون، 3کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مضر صحت مربہ تلف کردیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ناقص مربہ گاجر، مربہ سیب، مربہ بانس، آملہ، ہریڑ، اشرفی کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی، 45ہزار کلو فنگس زدہ مربہ تلف،یونٹ بند،مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر شاہدرہ میں فوڈ فراڈ مافیا کا مکروہ دھندہ سربمہر کردیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ حویلی نما گودام میں ناقص مربہ جات تیار کئے جارہے تھے، یونٹ میں کیڑے اورفنگس زدہ پھلوں سے مربہ تیار کیا جارہا تھا۔اچار، ہریڑ، گاجر، آملہ، سیب کی رنگت سیاہ اور کیڑے لگے ہوئے تھے،انتہائی بدبودار اور گندہ ماحول ہونے پر کارروائی عمل لائی گئی، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔




