بیوی کیلئے سماجی زندگی محدود کرکے قربانی دی’ احسن خان

کراچی (شوبز نیوز) نامور اداکار احسن خان نے اپنی زندگی اور خاندان سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔باصلاحیت اداکار نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور چھوڑ کر کراچی میں رہائش اختیار کی، جو میری بیوی کے لیے ایک بڑا قدم تھا۔ احسن خان نے کہا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ دوست تھے، نہ کزنز اور نہ کوئی سماجی حلقہ،انہوں نے لاہور میں اپنے تمام دوست چھوڑ دیئے اور خود بھی کراچی میں زیادہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔احسن خان نے بتایا کہ میں نے اپنی سماجی زندگی محدود کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں