امریکی رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین کی وکیل بننے کی کوشش پھر ناکام

لاس اینجلس (شوبز نیوز) معروف امریکی ریئلٹی اسٹار اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین ایک بار پھر وکیل بننے کی کوشش میں ناکام ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین کی وکیل بننے کی طویل جدوجہد کو ایک بار پھر دھچکا لگ گیا۔ ریئلٹی اسٹار اور کاروباری شخصیت نے خود انکشاف کیا کہ وہ جولائی 2025 میں کیلیفورنیا میں وکلا کا امتحان (بار ایگزام) پاس نہ کر سکیں لیکن وہ ہمت ہارنے والی نہیں ہیں۔کم کارڈیشین اب پہلے سے زیادہ محنت کریں گی اور وکیل بننے کیلیے بار امتحان دوبارہ دیں گی اور اپنے خواب کو ضرور پورا کریں گی۔سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کم کارڈیشین نے لکھا کہ ابھی تک میں وکیل نہیں بنی بس ٹی وی پر بہت اچھے کپڑوں والی وکیل کا کردار ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس قانونی سفر کے چھ سال ہوگئے اور میں تب تک پوری طرح لگی رہوں گی جب تک بار امتحان پاس نہ کر لوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں