جہاں آرا کے ہراسانی کے الزامات پر کارروائی شروع

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹر جہاں آرا کی جانب سے ہراسانی سے متعلق عائد کیے گئے الزامات سچ ثابت ہونے پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کیا ہے۔بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہراسانی کے الزامات چاہے انفرادی شخص، اسٹاف یا ڈائریکٹر کے خلاف ہوں، الزامات سچ ہوئے تو کارروائی ہوگی۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی بی نے خاتون کھلاڑی جہاں آرا کے الزامات پر کارروائی شروع کر دی ہے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے الزامات پر چند آفیشلز کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں