مشترکہ خاندانی نظام رشتوں کو جوڑ کر رکھتا ہے

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ڈراموں میں لیڈ رول نہ ملنے کی وجہ بتادی۔نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل شیر میں دانش تیمور کی بہن کا کردار نبھانے والی اداکارہ آمنہ ملک نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔شو میں شریک ایک لڑکی نے سوال کیا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں، اداکاری بھی اچھی ہے لیکن شوبز میں آپ لیڈ پر نہیں ہوتیں اس کی وجہ کیا ہے؟آمنہ ملک نے کہا کہ یہ تو مجھے نہیں پتا کیوں نہیں ہوتی لیکن جو بھی کررہی ہوں اچھا کام کررہی ہوں، لیڈ سے متعلق خاندان والے بھی سوال کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے میزبان تھی اور اداکاری دیر سے شروع کی اور دھیان نہیں دیا، میرے بچے چھوٹے تھے اب وہ بڑے ہوگئے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ جن کے بڑے بچے ہیں۔ ان کو لیڈ کردار نہیں دینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں