پارٹی گرل دنانیر مبین کی بچپن کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر دنانیر مبین کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دنانیر مبین، پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر، جنھوں نے اپنی وائرل ویڈیو “پارٹی ہوری ہے سے عالمی شہرت حاصل کی اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔انسٹاگرام پر 65 لاکھ سے زائد فالوورز کی مالک دنانیر اب تک چار کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں جن میں “صنفِ آہن، “محبت گمشدہ میری، “ویری فلمی اور “میم سے محبت شامل ہیں۔خصوصا “میم سے محبت نے زبردست پذیرائی حاصل کی اور ناظرین نے دنانیر کی اداکاری کی خوب تعریف کی، چار کامیاب ٹی وی پروجیکٹس کے بعد اب خبروں کے مطابق وہ جلد فلموں میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں