آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں

لاہور (شوبز نیوز) گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ غیر فعال کر دیا، جب کہ زین احمد نے اپنے اکائونٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، تاہم زین احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مسئلہ انسٹاگرام کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ان کا اکائونٹ مسائل کا شکار ہوگیا تھا، کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئی تھیں اور اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں