تین شادیاں مختلف ممالک میں کیں لیکن تمام طلاق پر ختم ہوئیں، لکی علی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار لکی علی کا کہنا ہے کہ تین شادیاں مختلف ممالک میں کیں لیکن تمام ہی طلاق پر ختم ہوئیں۔لکی علی کو مداح ان کے لازوال گانے “او صنم کے لیے جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی تین شادیاں ہوئی تھیں اور یہ کہ ان کا افسانوی “ٹریجڈی کوئین مینا کماری سے گہرا خاندانی تعلق ہے۔ ان کی والدہ مدھو کماری جنہیں ماہلیقہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مینا کماری کی بہن تھیں اور دونوں کے درمیان ایک لازم و ملزوم رشتہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں