ساڑھی ہماری مشترکہ ثقافت ہے’روما ریاض

کراچی (شوبز نیوز) تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے ساڑھی پہننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ساڑھی جنوبی ایشیا کا مشترکہ ثقافتی ورثہ ہے، جو کسی سرحد کی ملکیت نہیں۔روما ریاض مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، جو کہ21نومبر کو تھائی لینڈ میں ہوگا۔اسی سلسلے میں وہ تھائی لینڈ میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ڈیزائنر کنول ملک کی تیار کردہ خوبصورت چاندی کی ساڑھی پہنی، چونکہ ساڑھی اکثر بھارتی لباس کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں