تمام تر توجہ اپنے فنی کیریئر پر مرکوز کر رکھی ہے’ اذان سمیع خان

اسلام آباد (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں لائف پارٹنر میری طرح سمجھدار ہو۔اداکار اذان سمیع خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوں میں فرہاد کا منفی کردار نبھایا جس میں ہمایوں سعید اور سجل علی مرکزی کردار میں موجود تھے۔اذان سمیع خان ماضی کی نامور اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے ہیں۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں اداکار نے کہا کہ میں بہت زیادہ سنگل ہوں کسی سے ڈیٹنگ نہیں کررہا، ایسی کوئی ضرورتیں نہیں ہیں جو رشتہ جوڑنے پر مجبور کرتی ہیں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں فی الحال دوبارہ شادی نہیں کررہا کیونکہ کیریئر پر توجہ دینا چاہتے ہوں، ابھی خود پر اور اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چاہنے والوں نے بھی یہی مشورہ دیا تھا۔اداکار نے کہا کہ ایسا پارٹنر چاہتا ہوں جو سمجھدار ہو، میں سمجھدار ہوچکا ہوں، ذمہ دار ہوں اور کسی ایسے شخص کی خواہش ہے جو میرے عزائم کی حمایت کرے۔انہوں نے کہا کہ اکثر مشہور افراد شہرت حاصل کرتے ہی طلاق کے مراحل سے گزرتے ہیں۔ کبھی کبھار مشہور شخص کو قصوروار قرار دے دیا جاتا ہے لیکن لوگ بھول جاتے ہیں کہ اس پر توقعات کس قدر بدل جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں