عالمی بنک کی پاکستان کو پانی کے بحران سے متعلق وارننگ

کراچی(بیورو چیف)عالمی بینک نے پاکستان کو اگلے چند سالوں میں پانی کے بڑے بحران سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان کے زرعی شعبے میں پانی مسلسل ضائع ہوتا رہا، تو آئندہ کچھ سالوں میں اس کو پانی کے ابک بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی بینک کی گلوبل واٹر مانیٹرنگ رپورٹ میں پاکستان کو ان 7ممالک میں شامل کیا گیا ہے ، جہاں سب سے زیادہ زرعی پانی ضائع ہوتا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان کے ساتھ الجزائر، کمبوڈیا، میکسیکو، تھائی لینڈ، تیونس اور رومانیہ شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دستیاب پانی کا 90 فیصد پانی زرعی شعبے کو دیا جاتا ہے، جس میں سے 60فیصد ضائع ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا آب پاشی کا نظام انڈس واٹر سسٹم کے تین بڑے آبی ذخائر، 19بیراج، 12رابطہ نہرو ں ، 45بڑی نہروں اور ایک لاکھ 7 ہزار کھالوں پرمشتمل ہے، جسکا تخمینہ تقریبا140 ملین ایکڑ فٹ سالانہ ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں پانی کے ذخائر کا تناسب صرف 60فیصد رہ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں