لاہور( بیورو چیف)پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن 2025-26کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کی تمام شوگر ملوں کو 15نومبر 2025سے گنے کی کرشنگ شروع کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950کے تحت جاری کیا گیا ہے۔کین کمشنر پنجاب نے تمام شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع کریں اور 15 نومبر تک اپنی کمپلائنس رپورٹ جمع کروائیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل کرشنگ شروع کرنے یا تاخیر کرنے والی ملز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی شوگر ملز کو 3 سال تک قید یا 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔




