فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آ باد کے نائب صدر و فنانس سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے اپنی اورCC81 خضرآبادکے ساتھیوں کی جانب سےPP115 کے ضمنی اتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار میاں طاہر جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے انکی کامیابی کیلئے علاقہ معززین کے ہمراہ گھر گھر رابطہ مہم شروع کردی انہوں نے ووٹروں سے کہا کہ میاں طاہر جمیل اس حلقہ کے موزوں ترین امیدوار ہیں حلقہ کے ووٹرزانکی بطورسابق رکن صوبائی اسمبلی کاکردگی سے خوش ہیں اوروہ انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ انہیں یقین دلایا کہ وہ مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نوازشریف اور چوہدری شیر علی کی قیادت میںعوامی مسائل کے حل بارے پہلے کی طرح دن رات کوشاں رہینگے۔




