اسلام آباد سانحہ کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

سرگودھا(بیورو چیف)اسلام آباد سانحہ کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر میںسکیورٹی ہائی الرٹ۔ جس میں ججز، عدالتوں اور وکلاضلع کچہر ی اور اہم مقامات پر جاری سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق پولیس حکام نے اسلام آباد سانحہ کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ میں نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا جس میں ضلع کچہری، عدالتی احاطوں، ججوں کی رہائش گاہوں، وکلا بار اور ججز اور اہم مقامات پر سیکیورٹی نظام کو مزید سخت کر دیا گیا اور حکام نے صوبہ کے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں سے فوری ملاقاتیں کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں