PCB کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔اس سے قبل سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول تھے۔ تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔پی سی بی نے اس سے قبل سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا تھا۔ دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 15 اور تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں