صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ سین پر صارفین برہم

کراچی (شوبز نیوز) ڈراما سیریل پامال کی حالیہ قسط میں شوہر اور بیوی کے درمیان دکھائے گئے بولڈ منظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ڈراما سیریل پامال ان دنوں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے، جو شوہر اور بیوی کے درمیان دکھائے گئے تعلقات کی وجہ سے ناظرین میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔زنجبیل عاصم شاہ کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایتکاری خضر ادریس نے کی ہے اس کی کاسٹ میں صبا قمر، عثمان مختار، حارث وحید اور سلمی عاصم شامل ہیں۔پامال کی کہانی ایک مصنفہ ملیکہ کے گرد گھومتی ہے، جس نے شادی سے پہلے اور بعد میں ایک مشکل زندگی گزاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں