بیوی پر تشدد کرنیوالا خاوند قانون کی گرفت میں آ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے والے والاخاوند قانون کی زد میں آگیا۔محلہ نشاط آباد کی رخسانہ نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کے خاوند عبدالحق نے گھر میں آتے ہی اس پر چھری سے مسلح ہو کر حملہ کرتے ہوئے اس کو تشدد کا نشانہ بنایاہے ۔اور اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔شور چواویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر وہ موقع سے فرارہوگیا۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں