پاکستان برطانیہ کا انسداد دہشتگردی پر تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشتگردی اور منشیات میں تعاون تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے یو کے کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA)کے ڈائریکٹر جنرل گرائم بیگر نے ملاقات کی، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، منشیات، انسانی سمگلنگ، فرانزک، امیگریشن اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ انسدادِ منشیات اور این سی سی آئی اے سمیت مختلف اداروں کے افسران کیلئے تربیتی کورسز کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں