تاجروں و صنعت کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی چیمبر کی ترجیح ہے،فاروق یوسف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن امام بارگاہ روڈ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صدرایوان صنعت وزراعت فاروق یوسف شیخ نے کہا کاروباری طبقہ کے مسائل کو شفاف انداز میں بروقت حل ، حکومتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کے مابین بات چیت کے لئے پلیٹ فارم فراہم اور کاروباری حضرات کے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے چیمبرپالیسی کے تحت بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل ،تاجروں وصنعتکاروں کو کاروبار کے لئے سازگارماحول کی فراہمی چیمبر کی ترجیح ہے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے ارکان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی ودیگرخدمات کے لئے کے ان کی گرانقدر تعاون کو سراہا انھوں نے نومنتخب صدر ضیاا لدین اشرف اور کامیاب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید کااظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کے تمام منتخب عہدیداران اور اراکین اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں عوامی مفادات کو پیش نظر رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں