ڈرائیونگ لائسنس میرٹ پر بنیں گے

لاہور(بیورو چیف)ڈرائیونگ لائسنس اب صرف میرٹ پر بنیں گے اورپروٹوکول کلچر مکمل طورپرختم کردیاگیا۔ٹریفک حکام کے مطابق ڈرا ئیو نگ لائسنس کے حوالے سے اب کسی کی سفار ش نہیں چلے گی، پی ایچ پی کوہیوی اورلائٹ ٹرانسپورٹ لائسنس کے اجراسے روک دیاگیاہے،اب پی ایچ پی موٹر سا ئیکل اورکارکے لائسنس ٹیسٹ کے بعدجاری کریگی۔ ٹر یفک حکام کے مطابق ٹریک اورٹیسٹ کی عدم سہولیات ، ایل ٹی او،ایچ ٹی وی لائسنس کے اختیار ات واپس کرپشن وبے ضابطگیوں کی شکایات پرپروٹوکول سسٹم ختم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں