ذیابیطس کے بڑھتے کینسر کی وجہ غیر فعال زندگی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے نامور نیوروسرجن ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ انسانی جان کے لیے صحت و سلامتی کی زندگی اللہ کریم کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے تمام خواتین و حضرات اپنی صحت کی قدر کیجیے شوگر جیسی بیماری کو معمولی نہ سمجھیے فیصل اباد سمیت ملک بھر میں عدم توجہ کی وجہ سے شوگر کی بیماری دن بدن پھیلتی جا رہی ہے خواتین و حضرات کو صبح نماز فجر کے بعد اپنی صحت کی بہتری کے لیے صبح کی سیر کو اپنے معمول کا حصہ لازمی بنانا چاہیے ذکر الہٰی درود پاک اور نمازو ں کی پابندی کرنے سے بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الائیڈ ہسپتال فیصل اباد کے پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے عالمی شوگر ڈے کے موقع پر عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں