کراچی(بیورو چیف)کراچی میں اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب،4اسمگلرز گرفتار , کارروائی میں 47ہزار680نان کسٹم پیڈ سگریٹس ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کیے گئے۔پاکستان رینجرز سندھ نے ماڑی پور حب ریور روڈ پر کارروائی کی، اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ، سید نوید احمد، ثنا اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔




