دہشتگردانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے

ساہیوال (بیورو چیف) راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئر مین چو ہدری صغیر انجم نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر کارروائی قومی سلامتی پر حملہ اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہیں، مگر پوری قوم اور ریاستی ادارے اس مزموم ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام دہشتگردی کیخلاف اپنی افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ پاک فوج، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں