VIPڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف) وی آئی پیز کے لیے پروٹوکول ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹیز کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز میں نمایاں اضافے کی تجاویز تیار کر لی گئیں, گریڈ ایک سے 19تک کے افسرا ن وملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے متعلق سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول / ایڈمن کی تنخواہ 2لاکھ 26ہزار روپے تک مقرر کرنیکی تجویز۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی مجوزہ تنخواہ 1 لاکھ 82 ہزار 556روپے۔ سینئر کلرک کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھا کر 93ہزار روپے۔ جونیئر کلرک کی تنخواہ 59ہزار سے بڑھا کر 78ہزار روپے کرنیکی تجویز دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں