امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) تعلیمی نظام میں طلبا کی صلاحیتوں، سمجھ اور تجزیاتی سوچ کو بہتر انداز میں جانچنے کیلئے امتحانی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحا ت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر تمام تعلیمی بورڈز میں اصلاحا ت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، نئے پیپر پیٹرن کے تحت سوالیہ پرچے مختلف گریڈز اور ڈیفیکلٹی لیولز کے مطابق تیار کیے جائینگے,40 نمبر و ں کا حصہ آسان نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوگا ۔سوالیہ پرچہ میں اگلے مرحلے کے سوالات 10، 10نمبروں کے حساب سے مشکل ہوں گے,طلبا کی تجزیاتی اور فکری صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے مکمل نیا کیمبرج طرز کا پیپر پیٹرن متعارف کرایا جائیگا۔ تمام پیپر سیٹرز کو کیمبرج کے ذریعے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام کے مطابق سوالات تیار کر سکیں۔ پہلے سال پیپر سیٹرز پرانے طریقہ کار کے مطابق پرچے بناتے رہے۔مزمل محمود کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے جلد ہی کیمبرج کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں