شادی کی وجہ سے میرے مذہبی عقیدے بارے افواہیں پھیلائی گیئں،حسن احمد

لاہور (شوبز نیوز) اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مسیحی خاتون سے شادی کی وجہ سے ان کے مذہبی عقیدے کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔حسن احمد نے حال ہی میں سمتھنگ ہاٹ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران زیادہ تر منفی کردار کی ہی پیشکش کی جاتی تھی، جس کی وجہ سے وہ شروع میں اکتا بھی جاتے تھے اور کئی دفعہ ایک ہی طرز کے کردار کی پیشکش کے باعث پیشکش ٹھکرا بھی دیتے تھے، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ اصل بات یہ ہے کہ کام کتنا اچھا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا درست نہیں کہ ڈرامے میں صرف دس دن کا کام ہے، کیونکہ اصل اداکار وہ ہوتا ہے جو کم وقت میں بھی بہترین اداکاری پیش کرے اور یہی وہ اب کرتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کے زیادہ تر ڈرامے، جن میں ان کا کردار منفی ہوتا ہے، زیادہ مقبول ہوتے ہیں، جب کہ مثبت کردار والے ڈرامے کم مقبول ہوتے ہیں۔حسن احمد نے اپنے اہلخانہ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں