فیروز خان کی اہلیہ اور سابق اہلیہ میں آن لائن جھڑپ

لاہور (شوبز نیوز) مقبول اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب اور سابق اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان انسٹاگرام پر چپقلش ہوگئی، جس پر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ برائے مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھجوا دیں۔ان کی جانب سے انسٹاگرام کی پوسٹ پر کمنٹ کیے جانے کے بعد فیروز خان کی حالیہ اہلیہ ڈاکٹر زینب کو غصہ آگیا اور انہوں نے شوہر کی سابق بیوی کو کھری کھری سنادیں۔ڈاکٹر زینب نے علیزہ سلطان کو جواب دیا کہ ایسی باتیں عام پلیٹ فارم پر اس طرح نہیں کی جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں