گوجرہ ( نامہ نگار) ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی ۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر433ج ب کے غلام عباس کے بجلی میٹر کو چیک کیاتو وہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتب پایا گیا جس کا ٹیم نے بجلی میٹر اتارکر تحویل میں لے لیا۔ایس ڈی اورگوجرہ عطاء الرحمن نے تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔




