ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا زیادتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمر نے کہا کہ پنجاب میں ائے روز بڑھتی ہوئی فوگ اور سمو گ عوامی مشکلات میں دن بدن اضافہ کر رہی ہے کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے ، پنجاب حکومت اور فیصل اباد کی ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ غریب عوام کا خیال رکھتے ہوئے اشیا خرد نوش کی قیمتوں کو کم کروائیں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہ ہے اور مہنگائی کا منہ زور ازدہا غریبوں کو نگل رہا ہے تنگ دست لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پس چکے ہیں عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے عوام کو انتشار کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں