فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے آئینی و قانونی پروسیجر کو اپنایا گیا ہے ،قانون اور ضابطے کے تحت معاملات آگے بڑ ھے ہیں،کسی کی پسند نہ پسند پر فیصلے نہیں ہوتے بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں ۔انہو ں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیما ن بالا دست ادارہ ہے جسکو قانون سازی اور آئینی ترمیم کا حق حاصل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ہرگز عجلت میں نہیں کی گئی ،اب عام آدمی ،عام سائل کو اعلیٰ عدالت میںوقت پر سنا جائے اور فوری انصا ف ملے گا، کئی دفعہ آئینی کیسز پربہت لگتا تھا اورعدلیہ کا پچاس فیصد وقت آئینی کیسز پر لگ جاتا تھا اب وہی وقت پاکستان کے عام شہریوں کیلئے استعمال ہوگا۔




