27ویں آئینی ترمیم ملک و قوم کے لئے ناگزیر تھی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون لیبر ونگ فیڈریشن کے سنیئر رہنما حاجی افتخار سندھو نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قومی قیادت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم ملک و قوم کیلئے ناگزیر تھی۔ یہ ترمیم ریاستی اداروں کی مضبو طی قومی ی جہتی اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے اس ترمیم کی منظوری سے ملک کے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی اور وفاق مضبوط ہو گا۔ افواج پاکستان کا ادارہ مزید مستحکم بنے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک کو آئینی یکجہتی اور معاشی سمت کیلئے مضبوط فیصلوں کی ضرورت تھی معرکہ حق کے آپریشن بنیانِ مرصوص کی قیادت کرنے والے لیڈران ملک کو نقصان پہنچانے یا غیر آئینی کام کا سوچ نہیں سکتے۔انشا اللہ یہ اہم فیصلہ ملک کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں