گرانفروشی پر دکانداروں کو جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ سرگرمِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر تحصیلدار علی عباس بھروانہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تحصیلدار علی عباس بھروانہ نے ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی اور ضلع انتظامیہ کی جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے خلاف فروخت پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں