فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر پرسن اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت اورواقعے کو افسوسناک قرار دیاہے۔ حکومت ریاست کے چوتھے ستون کو مکمل تحفظ فراہم کرے-انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ شاہز یب خانزادہ کو اس وقت ہراساں کیا گیا جب وہ بیرونِ ملک اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ صحافیوں اور ان کے بچوں کے نام اور ایڈریس لکھتے ہیں، پھر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں کہ اِس کو مار دوایسے لوگ قانون کی گرفت میں لینے کی ضرورت ہے۔




