23نومبر کو رانا عدنان جاوید کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے،ووٹروں سپورٹروں کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد امیدوار این اے104رانا عدنان جاوید نے رابطہ عوام مہم تیز کر دی ہے، جس کے دوران انہیں بھر پور عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ان کا انتخابی نشان ”رہٹ” ہے اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ”رہٹ’ ‘ کے انتخابی نشان پر مہریں لگا کر رانا عدنان جاوید کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے، آزاد امیدوار این اے 104 رانا عدنان جاوید نے اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور میں اسی مقصد کے تحت الیکشن لڑ رہا ہوں، این اے104کے باشعور ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں مجھے ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔ انشاء اللہ میں ہر موقع پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کروں گا۔رانا عدنان جاوید گلستان کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تو سیاسی، سماجی شخصیات رانا خالد، رانا کامران و دیگر اہلیان علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ”رہٹ” پر مہریں لگا کر رانا عدنان جاوید کو شاندار فتح دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں