جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصا ف کے ایم پی اے اکرم چوہدری نے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری عمیر وصی ظفر ایڈوکیٹ، میجر ریٹائرڈ رائے حبیب اللہ کھرل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے اپنے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کسی امیدوار کو نہ تو سپورٹ کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کا کوئی ووٹرز الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالے گا پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو جو سزائیں سنائی گئی ہے وہ قانون کیخلاف خلاف ہے 27ویں ترمیم آنے پر ججز استعفے دے رہے ہیں ظلم کا نظام ختم ہونے والا ہے آج بھی اگر الیکشن میرٹ پر ہوتے ہیں تو کسی دوسری پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو پائے گا سابق الیکشن میں 12سے 17 سیٹیں لینے والوں کو مسلط کر دیا گیا ہے چوہدری اکرم نے مزید کہا کہ آج کسانوں کو 2/2 سال سے گنے کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہی ہے آج چینی کی قمیت 200روپے کے قریب ہے مگر گنے کی قمیت 300سے 350روپے فی من ہے جو کسانوں کیساتھ سراسر ظلم ہے۔




