انسانیت کو محبت ،احترام،برداشت ،رواداری اور امن کی ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے سابق ضلعی صدرپیرسید ہدایت رسول شاہ کے 6ویں عرس مبارک کی تقریب دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منعقد ہوئی۔عرس کی تقریب میںعلما کرام،سادات کرام اورمختلف سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت پیرسیدجنیدالحسن شاہ گیلانی آستانہ گولڑہ شریف نے کی ،اس موقع پرسیدزبیب مسعود شاہ ، پیرعبدالقادرچشتی ،سیدشفاعت رسول شاہ، سید حما یت رسول شاہ،سیدسعادت رسول شاہ، سیدصداقت رسول شاہ،،پیرسیدغلام محی الدین شاہ،محمدعثمان صدیقی قادری، پیر سیدصد ا قت علی شاہ بخاری ، محمدبلال امین،میاں کاشف محمود ، خالد محمود رندھاوا،علامہ عزیزالحسن،باجی سیدہ اخترکلثوم، رب نوازانجم،ملک غلام حسین،سہیل مقصود، علامہ عارف صدیقی،علامہ اخترحسین، شاہدسلیم، سیدحسن شاہ،عظمت حسنین شاہ،مفتی شہباز قادری،غلام محمدقادری،زاہداقبال طاہر،سہیل شوکت،قاری عبداللہ رضا،غلام مصطفی کمال، میا ں ساجدحسین بھی موجودتھے۔تقریب میں پیرسید ہدایت رسول شاہ کی تحریک منہاج القرآن اور انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں